0
Friday 10 Jul 2020 15:18

آصف علی زرداری عبدالرحمان عرف ڈکيت کو فون کرتے تھے، عبدالشکور شاد

آصف علی زرداری عبدالرحمان عرف ڈکيت کو فون کرتے تھے، عبدالشکور شاد
اسلام ٹائمز۔ لياری سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عبدالشکور شاد نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری عبدالرحمان عرف ڈکيت کو فون کرتے تھے۔ رکن قومی اسمبلی عبدالشکور شاد نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بتایا کہ سال 2008ء کے انتخابات میں  آصف زرداری نے رحمان ڈکیت کو فون کیا۔ آصف زرداری نے رحمان بلوچ کو کہا تھا کہ ہمارے امیدوار کو جتوائیں۔ شکور شاد نے دعویٰ کیا کہ آصف زرداری نے کہا تھا ہم سارے کیس ختم کرائیں گے جبکہ رحمان بلوچ کو سینیٹر کی پیشکش دی گئی تھی۔ عبدالشکور شاد نے مزید بتایا کہ رحمان بلوچ چاہتا تھا کہ فنڈز اس کے ذریعے استعمال ہوں تاہم جن لوگوں کو رحمان بلوچ نے انتخابات میں جتوایا انہوں نے ہی اس کو مروا دیا۔
خبر کا کوڈ : 873585
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش