QR CodeQR Code

یو جی سی طلباء کو بغیر امتحان کے پاس کرے، راہل گاندھی

10 Jul 2020 20:23

راہل گاندھی نے آج ایک ٹوئیٹ کرکے کہا کہ کووڈ 19 وباء کے دوران امتحانات کا انعقاد انتہائی ناانصافی ہے۔ یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یو جی سی) کو طلباء اور اکیڈمیوں کی بات ضرور سننی چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارٹی آف انڈیا کے سابق صدر راہل گاندھی نے کورونا کے وباء کے دوران امتحانات کے انعقاد کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے اسے ملتوی کرکے طلباء کو ان کے ریکارڈ کی بنیاد پر پاس کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ راہل گاندھی نے آج ایک ٹوئیٹ کرکے کہا کہ کووڈ 19 وباء کے دوران امتحانات کا انعقاد انتہائی ناانصافی ہے۔ یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یو جی سی) کو طلباء اور اکیڈمیوں کی بات ضرور سننی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ نے سب کو نقصان پہنچایا ہے، ہمارے طلباء جو کالج، یونیورسٹی میں ہیں ان کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو جی سی تناؤ و الجھن کی صورتحال پیدا کرنے کے بجائے واضح فیصلہ کرکے طلباء کو سابقہ کارکردگی کی بنیاد پر بغیر امتحان پاس کرے۔


خبر کا کوڈ: 873615

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/873615/یو-جی-سی-طلباء-کو-بغیر-امتحان-کے-پاس-کرے-راہل-گاندھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org