0
Friday 10 Jul 2020 20:33

مقبوضہ کشمیر میں کورونا ہلاکتوں کی تعداد 159 ہوگئی

مقبوضہ کشمیر میں کورونا ہلاکتوں کی تعداد 159 ہوگئی
اسلام ٹائمز۔ سرینگر کی ایک 35 سالہ خاتون اور کپوارہ کا 75 سالہ شہری جمعہ کو کورونا کی وجہ سے انتقال کر گئے۔ ان دو ہلاکتوں سے آج دن کے دوران کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد چار ہوئی ہے۔ اس طرح مقبوضہ جموں و کشمیر میں مہلک وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 159 ہوگئی ہے۔ سرینگر خاتون کو 8 جولائی کے روز صدر اسپتال سرینگر سے سی ڈی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ میڈیکل سپر انٹنڈنٹ سی ڈی اسپتال ڈاکٹر سلیم ٹاک نے خبر رساں ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ مذکورہ خاتون آج صبح انتقال کرگئی۔

اس دوران ضلع کپوارہ کے ڈادسن نامی علاقے کا ایک شہری جے وی سی اسپتال میں انتقال کرگیا۔ وہ 4 جولائی سے زیر علاج تھا۔ جے وی سی بمنہ کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر ریاض اونتو نے خبر رساں ایجنسی کے این او کو بتایا کہ مذکورہ شہری آج بعد دوپہر انتقال کرگیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل آج ہونے والی دو ہلاکتوں میں ایک کا تعلق اننت ناگ اور دوسرے کا تعلق سرینگر سے تھا۔ ابھی تک جموں و کشمیر میں جو 159 کورونا ہلاکتیں ہوئی ہیں اُن میں 144 وادی کشمیر جبکہ 15 جموں میں واقع ہوئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 873616
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش