0
Friday 10 Jul 2020 18:57

لوئر دیر، پولیس وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، اے ایس آئی جاں بحق

لوئر دیر، پولیس وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، اے ایس آئی جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ لوئر دیر کی تحصیل منڈہ میں پولیس وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی نصیر خان جاں بحق، جبکہ ایک پولیس کانسٹیبل الطاف حسین گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تھانہ منڈہ کی پولیس وین معمول کے مطابق جمعہ کی شب گشت پر تھی کہ غنم شاہ کے مقام پر نامعلوم افراد نے پولیس موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر نصیر خان گولیاں لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک پولیس جوان الطاف حسین شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منڈا منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ دوسری جانب جاں اے ایس آئی کی نماز جنازہ پولیس لائن تیمرگرہ میں سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کی گئی۔ اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی۔ واضح رہے کہ بدھ کے روز صوابی میں بھی پولیس اور اشتہاریوں کے درمیان مقابلے کے دوران ڈی ایس پی شہید، جبکہ ان کے دو گن مین زخمی ہوگئے تھے۔ مقابلے کے دوران پولیس کی جوابی فائرنگ سے اشتہاری ملزم نصیر بھی ہلاک ہوگیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 873618
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش