0
Tuesday 26 Jul 2011 12:03

امریکہ افغانستان سے فوج کا مکمل انخلا نہیں کرے گا، 6 مستقل اڈے رکھنا چاہتا ہے، میڈیا رپورٹ

امریکہ افغانستان سے فوج کا مکمل انخلا نہیں کرے گا، 6 مستقل اڈے رکھنا چاہتا ہے، میڈیا رپورٹ
کراچی:اسلام ٹائمز۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے صوبہ مزار شریف کے بعد ایسے اضلاع کی تعداد 7 ہو چکی ہے جن کی سکیورٹی نیٹو افواج نے افغان فورسز کے حوالے کر دی ہیں لیکن امریکہ افغانستان سے اپنی افواج کا مکمل انخلا نہیں کرے گا۔ وہ یہاں اپنے 6 مستقل اڈے چاہتا ہے۔ افغان جریدے سورغر کا دعویٰ ہے کہ امریکہ ان 6 فوجی اڈوں کو مضبوط قلعوں کی شکل میں بنائے گا جبکہ اس حوالے سے امریکی اور افغان حکام میں مذاکرات میں تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔ افغان اور عالمی ماہرین اور تجزیہ نگاروں کے حوالے سے ایک خصوصی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغان فورسز میں طالبان سے مقابلے کی صلاحیت نہیں ہے اور نیٹو افواج کے جاتے ہی طالبان افغان سکیورٹی فورسز کا تیاپانچہ کر دیں گے اور وہ طالبان اسی چیز کا انتظار کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 87362
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش