0
Friday 10 Jul 2020 20:48

کورونا صورتحال میں سیاسی و انفرادی بالادستی بے معنی ہے، عمر عبداللہ

کورونا صورتحال میں سیاسی و انفرادی بالادستی بے معنی ہے، عمر عبداللہ
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کرگل سے وابستہ پارٹی لیڈران اور عہدیداران کے ساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ میں پارٹی امورات اور خطے کے لوگوں کے مسائل و مشکلات پر تبادلہ خیالات کرنے کے علاوہ اس بات پر بھی غور و خوض کیا گیا کہ کس طرح سے زمینی سطح پر پارٹی سرگرمیاں شروع کی جائیں تاکہ لوگوں کے مسائل و مشکلات کو اُجاگر کیا جاسکے۔ ویڈیو کانفرنس میں صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، آغا سید روح اللہ مہدی اور خزانچی شمی او برائے کے علاوہ مقامی لیڈران سابق وزیر قمر علی آخون، کرگل ہل کونسل کے چیئرمین فیروز احمد خان، ضلع صدر کرگل محمد حنیفہ جان، سابق ایم ایل سی سعید احمد رضوی، نائب صدر غلام رسول نگوی، سکریٹری ذاکر حسین، یوتھ ضلع صدر محمد عباس نے بھی شرکت کی۔

عمر عبداللہ نے پارٹی لیڈروں سے کہا کہ ہم غیر یقینی صورتحال میں ہیں، ایسے میں ہمیں آپسی اتحاد اور ثابت قدم رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے انسانیت کی بقاء کو جو چیلنج درپیش ہے، ایسے میں سیاست یا انفرادی بالادستی کوئی معنی نہیں رکھتی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں لوگوں کے مصائب و مشکلات دور کرنے کے لئے پیش پیش رہنا ہوگا جو ہماری پارٹی کا بنیادی اصول رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کا سیاسی فلسفہ روز اول سے یہی رہا ہے اور تاریخ اس کی گواہ ہے کہ نیشنل کانفرنس نے اہم و حساس مراحل پر درپیش چیلنجوں کا کس طرح مقابلہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 873632
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش