QR CodeQR Code

گلگت بلتستان کے عام انتخابات موخر کر دیئے گئے

10 Jul 2020 20:57

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے آل پاٹیز سربراہان کی تجاویز کی روشنی میں الیکشن کو موخر کر دیا، نیا شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے 18 اگست کو ہونے والے متوقع انتحابات موخر کر دیئے گئے۔ الیکشن کمیشن آف گلگت بلتستان کے سیکرٹریٹ میں گذشتہ روز ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں تمام پارٹی سربراہان کے مطالبات کی روشنی میں انتخابات کو 28 اکتوبر کو کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے 18 اگست کو الیکشن کرانے کے لئے شیڈول جاری کیا تھا اور اس سلسلے میں صدر پاکستان نے بھی باقاعدہ منظوری دی تھی، تاہم خطے میں الیکٹورل لیسٹیں مرتب نہ ہونے اور کرونا کے پیش نظر انتخابی عمل کی تیاری میں تاخیر کی وجہ سے پارٹی سربراہان نے اعتراض لگا کر پولنگ ڈے موخر کرنے کا مطالبہ کیا تھا، جس کی بناء پر الیکشن کمیشن نے انتخابات کو موخر کر دیا ہے اور اس سلسلے میں نیا شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔

 


خبر کا کوڈ: 873634

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/873634/گلگت-بلتستان-کے-عام-انتخابات-موخر-کر-دیئے-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org