QR CodeQR Code

لیہ، آٹے کے مقررہ کردہ ریٹ پر فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

10 Jul 2020 22:08

ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے سختی سے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس، محکمہ خوراک انتظامیہ افسران طے کردہ ریٹ پر آٹے کی فروخت کو یقینی بنانے کے لیے دکانوں و مارکیٹوں کی چیکنگ کریں اور خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت کی ہدایت پر آٹے کی قیمت مقرر ہونے کے بعد طے کردہ ریٹ پر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو الرٹ کرتے ہوئے کہا کہ صارفین کو سہولیات کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، ضلع بھر میں آٹے کی دستیابی مقرر کردہ قیمت پر یقینی بنانے کے لیے چیکنگ کا عمل شروع کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو 10 کلو آٹا کا تھیلا 430 روپے اور 20 کلو کا بیگ 860 میں دستیاب ہوگا، ضلع میں صارفین کو حقیقی بنیادوں پر مستفید کرنے کے لیے کیلئے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے سختی سے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس، محکمہ خوراک انتظامیہ افسران طے کردہ ریٹ پر آٹے کی فروختگی کو یقینی بنانے کے لیے دوکانوں و مارکیٹوں کی چیکنگ کریں اور خلاف ورزی پرسخت ایکشن لیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 873643

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/873643/لیہ-ا-ٹے-کے-مقررہ-کردہ-ریٹ-پر-فراہمی-یقینی-بنانے-کی-ہدایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org