0
Friday 10 Jul 2020 22:24

خیبر پختونخوا، پانی کے ضیاع کو روکنے کے لیے واٹر بل منظور

خیبر پختونخوا، پانی کے ضیاع کو روکنے کے لیے واٹر بل منظور
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی نے واٹر بل 2020 کی منظوری دے دی، جس کے تحت اب صوبے میں دستیاب پانی کے استعمال کو مؤثر بنایا جائے گا، بل صوبائی اسمبلی میں کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ بل میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں دستیاب پانی کے استعمال کو مؤثر بنایا جائے گا اور 6 ماہ میں صوبائی حکومت آبی ذخائر سے متعلق کمیشن تشکیل دے گی، جس کے چیئرپرسن وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا ہوں گے۔ ماحولیات، پبلک ہیلتھ، زراعت، صنعت، آبپاشی، بلدیات  کے وزرا اور چیف سیکرٹری  کمیشن کے ممبران ہوں گے۔ یہ کمیشن آبی ذخائر کے گھریلو، صنعتی اور زرعی مقاصد کے استعمال کا بھی تعین کرے گا۔

بل کے مطابق کمیشن صوبے میں جنگلی حیات، ماہی پروری سے متعلق امور کے حوالے سے بھی فیصلہ کرے گا، خیبر پختونخوا حکومت آبی ذخائر ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام بھی عمل میں لائے گی۔ بل کے متن میں لکھا گیا ہے کہ بغیر پیشگی نوٹس پانی کا کنکشن ختم کرنے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوگا جبکہ مضر صحت پانی کی فراہمی  اور پانی کے ضیاع پر جرمانے عائد کیے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 873645
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش