QR CodeQR Code

ملک دشمن قوتیں عراق میں "حشد الشعبی" کی موجودگی اور اسکی عظیم فتوحات پر چراغپا ہیں، محمد البلداوی

10 Jul 2020 22:33

عرب ای مجلے العہد کیمطابق عراقی پارلیمنٹ کے اندر "الصادقون" اتحاد کے نمائندے محمد البلداوی نے اپنی گفتگو کے دوران کہا ہے کہ حشد الشعبی نے داعش کیخلاف اپنی جدوجہد میں درحقیقت پوری دنیا کا دفاع کیا ہے جبکہ خطے میں ہونیوالی تمام جنگوں اور پیش آنیوالے تمام بحرانوں کے اصلی ذمہ دار امریکہ و غاصب صیہونی رژیم ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ عراقی پارلیمنٹ میں اتحاد "الصادقون" کے نمائندے محمد البلداوی نے اپنی خصوصی گفتگو کے دوران بین الاقوامی حمایت یافتہ تکفیری دہشتگرد تنظیم داعش کے خلاف عراقی سرکاری افواج میں شامل عوامی مزاحمتی فورس "حشد الشعبی" کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ عرب ای مجلے العہد کے مطابق محمد البلداوی نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ عراق کے اکثر دشمن، بین الاقوامی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم داعش کے خلاف حشد الشعبی کی عظیم فتوحات اور ملک کے اندر اس کی طاقتور موجودگی پر چراغپا ہیں۔

عراقی پارلیمنٹ کے اندر "الصادقون" پارلیمانی اتحاد کے نمائندے محمد البلداوی نے کہا کہ حشد الشعبی نے داعش کے خلاف اپنی جدوجہد میں درحقیقت پوری دنیا کا دفاع کیا ہے۔ عراقی رکن پارلیمنٹ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں ہونے والی تمام جنگوں اور پیش آنے والے تمام بحرانوں کے اصلی ذمہ دار امریکہ اور غاصب صیہونی رژیم (اسرائیل) ہیں۔ محمد البلداوی کا کہنا تھا کہ عراق سمیت خطے کے متعدد ممالک کے اندر وقوع پذیر ہونے والی جنگوں کے پیچھے یقینی طور پر امریکی و صیہونی سازشیں کارفرما ہیں۔


خبر کا کوڈ: 873647

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/873647/ملک-دشمن-قوتیں-عراق-میں-حشد-الشعبی-کی-موجودگی-اور-اسکی-عظیم-فتوحات-پر-چراغپا-ہیں-محمد-البلداوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org