0
Friday 10 Jul 2020 23:47

جی بی الیکشن، چیف کورٹ گلگت بلتستان نے انتخابی شیڈول معطل کر دیا

جی بی الیکشن، چیف کورٹ گلگت بلتستان نے انتخابی شیڈول معطل کر دیا
اسلام ٹائمز۔ چیف کورٹ نے گلگت بلتستان کے عام انتخابات کا شیڈول معطل کر دیا۔ چیف کورٹ کے جسٹس علی بیگ نے رٹ پیٹیشن کو قابل سماعت قرار دیکر جی بی میں انتخابات کے حوالے سے 2 جولائی کو چیف الیکشن کمشنر جی بی کی جانب سے جاری انتخابی شیڈول پر مشتمل نوٹیفکیشن کو الیکشن ایکٹ 2017ء کی شق 14 کے خلاف قرار دیکر معطل کر دیا اور امیدوار جی بی اسبملی ایڈووکیٹ راجہ شکیل احمد اور ایڈووکیٹ عباس کی رٹ پیٹیشن کو قابل سماعت قرار دیکر 13 اگست 2020ء کو ڈوثرن بینچ میں سماعت کے لئے مقرر کر دیا۔ تفضیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے 2 جولائی 2020ء کو جی بی کے تمام حلقوں میں 18 اگست کو انتخابات منعقد کرانے کے لئے باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا تھا، جس کو امیدوار اسمبلی ایڈووکیٹ راجہ شکیل احمد اور ایڈووکیٹ عباس نے الیکشن ایکٹ 2017ء کی شق 14 سے متصادم قرار دیکر فاضل عدالت میں چیلنج کیا تھا۔

الیکشن ایکٹ 2017ء کی شق 14 کے مطابق ضروری ہے کہ الیکشن شیڈول سے 4 ماہ قبل ووٹر لسٹ مکمل ہو، الیکشن ٹربیونل کا قیام، الیکٹرول رول پر نظرثانی، تمام سیاسی جماعتوں کو ان لسٹ کرنا، انتخابی نشانات تیار کرنا، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ، ریٹرننگ، اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران اور عملے کی تقرریاں اور انکی ٹریننگ کا انعقاد، حلقہ بندیاں، پولنگ سٹیشنز کا قیام اور انکا جائزہ لینا لازمی ہے، ان تمام حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے فاضل جج علی بیگ نے پٹیشن کو قابل سماعت قرار انتخابی شیڈول کیخلاف حکم امتناعی جاری کر دیا اور مقدمے کو باقاعدہ سماعت کے لئے 13 اگست کو ڈوثرن بینچ میں مقرر کرتے ہوئے 3 صفحات پر مشتمل مختصر حکم نامہ جاری کر دیا۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز ہونے والی اے پی سی میں چیف الیکشن کمشنر نے اعتراف کیا تھا کہ عام انتخابات کیلئے تیاریاں نہیں ہیں، اس لیے مقررہ تاریخ کو الیکشن ناممکن ہے۔
خبر کا کوڈ : 873660
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش