QR CodeQR Code

عالمگیر خان کا سی ای او کے الیکٹرک کے گھر کی بجلی منقطع کرنے کا اعلان

11 Jul 2020 02:46

فکس اٹ کے بانی نے کہا ہے کہ کوئی شہری مونس علوی کے گھر کا پتا بتائے میں خود بجلی منقطع کروں گا، مونس علوی کے گھر کی بجلی کاٹیں گے تو انہیں عوام کی اذیت کا اندازہ ہوگا، مرمت کے نام پر کے الیکٹرک عوام سے مذاق کررہی ہے، نیپرا کے الیکٹرک کا فوری آڈٹ کرے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان نے سی ای او کے الیکٹرک کے گھر کی بجلی منقطع کرنے کا اعلان کردیا۔ رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان نے کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس کے باہر سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کی تصویر لگادی، تصویر میں کے الیکٹرک کے سی ای او کو موسٹ وانٹڈ دکھایا گیا ہے۔

عالمگیر خان نے کہا کہ سی ای او کے الیکٹرک کے گھر کے باہر احتجاج کیا جائے گا، کوئی شہری مونس علوی کے گھر کا پتا بتائے میں خود بجلی منقطع کروں گا۔ فکس اٹ کے بانی نے کہا کہ مونس علوی کے گھر کی بجلی کاٹیں گے تو انہیں عوام کی اذیت کا اندازہ ہوگا۔ عالمگیر خان نے کہا کہ مرمت کے نام پر کے الیکٹرک عوام سے مذاق کررہی ہے، نیپرا کے الیکٹرک کا فوری آڈٹ کرے۔


خبر کا کوڈ: 873669

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/873669/عالمگیر-خان-کا-سی-او-کے-الیکٹرک-گھر-کی-بجلی-منقطع-کرنے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org