QR CodeQR Code

کراچی میں بجلی بحران، نیپرا کیخلاف بھی ایف آئی آر کٹنی چاہیئے، خرم شیر زمان

11 Jul 2020 01:08

ایک بیان میں رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ اب کراچی کی سوئی ہوئی سیاسی جماعتیں بھی جاگ چکی ہیں، موجودہ حالات میں ہم چپ نہیں رہ سکتے، بھیک نہیں مانگ رہے اپنا حق مانگ رہے ہیں، وزیراعظم کی کمیٹی نیپرا سے بھی سوال کرے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ کراچی میں بجلی بحران پر نیپرا کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک ذمہ دار ہے، نیپرا نے معاملے پر ایکشن کیوں نہیں لیا، نیپرا کے خلاف بھی ایف آئی آر کٹنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک آصف زرداری کے دور میں ہم پر تھوپی گئی، کراچی میں 12 ، 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، ہم مسائل حل کرانے کے ذمہ دار ہیں، کے الیکٹرک کو لگام دینا ہماری ذمہ داری ہے۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ اب کراچی کی سوئی ہوئی سیاسی جماعتیں بھی جاگ چکی ہیں، موجودہ حالات میں ہم چپ نہیں رہ سکتے، بھیک نہیں مانگ رہے اپنا حق مانگ رہے ہیں، وزیراعظم کی کمیٹی نیپرا سے بھی سوال کرے۔


خبر کا کوڈ: 873670

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/873670/کراچی-میں-بجلی-بحران-نیپرا-کیخلاف-بھی-ایف-ا-ئی-ا-ر-کٹنی-چاہیئے-خرم-شیر-زمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org