QR CodeQR Code

کراچی میں بجلی بحران، گورنر سندھ کا اہم خوشخبری سنانے کا اعلان

11 Jul 2020 02:00

کے الیکٹرک ہیڈ آفس پر تحریک انصاف کے دھرنے کے پانچویں روز گورنر سندھ عمران اسماعیل نے دھرنے پر بیٹھے ارکان اسمبلی کو فون کیا اور شہریوں کی آواز بننے پر ارکان اسمبلی اور کارکنان کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ کے الیکٹرک کےحوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ شدید گرمی میں طویل لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کے ستائے کراچی کے شہریوں کو گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اہم خوشخبری سنانے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک ہیڈ آفس پر تحریک انصاف کے دھرنے کے پانچویں روز گورنر سندھ عمران اسماعیل نے دھرنے پر بیٹھے ارکان اسمبلی کو فون کیا اور شہریوں کی آواز بننے پر ارکان اسمبلی اور کارکنان کو خراج تحسین پیش کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیر اسد عمر کراچی پہنچ رہے ہیں، کے الیکٹرک کےحوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا اور شہریوں کو اہم خوشخبری دیں گے۔ دھرنے میں موجود ارکان اسمبلی راجہ اظہر اور ریاض حیدر نے گورنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے اسد عمر کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی ہے، امید ہے گورنر اور اسد عمر کے الیکٹرک پر احتجاجی کیمپ میں تشریف لائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 873672

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/873672/کراچی-میں-بجلی-بحران-گورنر-سندھ-کا-اہم-خوشخبری-سنانے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org