QR CodeQR Code

پاکستان تمام مذاہب کے ماننے والوں کا ایک حسِین گلدستہ ہے، محمود غزنوی

11 Jul 2020 08:52

مرکزی چیئرمین قومی امن کمیٹی کا کہنا تھا کہ مکالمہ بین المذاہب وقت کی اہم ضرورت ہے، ملک میں قیام امن کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی اقلیت کیساتھ زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ قومی امن کمیٹی کے مرکزی چیئرمین پروفیسر سید محمود غزنوی کی ممتاز عالم دین علامہ ابتسام الہٰی ظہیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق اور اسلام آباد میں مندر کی تعمیر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علامہ ابتسام الہٰی ظہیر کا کہنا تھا پاکستان میں اقلتیں محفوظ ہیں، ہم نے ہمیشہ اقلیتیں کے حقوق کیلئے آواز بلند کی۔ سید محمود غزنوی نے کہا کہ پاکستان تمام مذاہب کے ماننے والوں کا ایک حسین گلدستہ ہے، مکالمہ بین المذاہب وقت کی اہم ضرورت ہے، ملک میں قیام امن کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی اقلیت کیساتھ زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 873688

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/873688/پاکستان-تمام-مذاہب-کے-ماننے-والوں-کا-ایک-حس-ین-گلدستہ-ہے-محمود-غزنوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org