0
Saturday 11 Jul 2020 09:00

قربانی کی رقم صدقہ کرنے سے واجب ادا نہیں ہوگا، ڈاکٹر راغب نعیمی

قربانی کی رقم صدقہ کرنے سے واجب ادا نہیں ہوگا، ڈاکٹر راغب نعیمی
اسلام ٹائمز۔ ناظم اعلیٰ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ لاہور و رکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی کا کہنا ہے کہ قربانی کی رقم صدقہ کرنے سے واجب ادا نہیں ہوگا، شریعت کی روشنی میں ہر صاحب نصاب مسلمان پر قربانی کرنا واجب ہے۔ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کا کہنا ہے کہ قربانی کے ایام میں اللہ تعالی کے نزدیک جانور کا خون بہانے سے زیادہ کوئی عمل پسندیدہ نہیں، ایام قربانی میں قربانی کرنا ہی ضروری ہے، قربانی کی جگہ صدقہ و خیرات کرنا یہ قربانی کا نہ بدل ہے اور نہ ہی اس سے قربانی کا فریضہ ساقط ہوتا ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ اس سال کورونا وائرس کے باعث صاحبِ نصاب حضرات واجب قربانی کر لیں اور نفلی قربانی کو اس سال ترک کر کے اس کے پیسے غرباء و مساکین میں تقسیم کر سکتے ہیں، قربانی کے ایام میں ساڑھے سات تولہ سونا، یا ساڑھے باون تولہ چاندی، یا اس کی قیمت کے برابر رقم یا تجارت کا سامان ہو، یا ضرورت سے زائد اتنا سامان موجود ہو جس کی قیمت ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت کے برابر ہو، یا ان میں سے کوئی ایک چیز یا ان پانچ چیزوں میں سے بعض کا مجموعہ ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر ہو تو ایسے مرد و عورت پر قربانی واجب ہے۔
خبر کا کوڈ : 873692
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش