QR CodeQR Code

مولانا فضل الرحمان 3 سال اپنے سیاسی و مالی گناہوں پر استغفار کریں، فیاض چوہان

11 Jul 2020 09:28

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہر اے پی سی کے بعد شکست و ریخت، رسوائی اور جگ ہنسائی ہی مولانا فضل الرحمان کے کھاتے میں آتی ہے، مولانا فضل الرحمان 73 کے آئین کے تناظر میں کرپشن کے 74 رنگ اور ڈھنگ نکالنے میں ماہر ہیں، وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے اے پی سی کو بھی مذاق اور اپنی چھیڑ بنا لیا ہے، میرا مشورہ ہے کہ مولانا جائے نماز بچھا کر اگلے تین سال اپنے سیاسی و مالی گناہوں پر توبہ استغفار کریں۔ مولانا فضل الرحمان کی پریس کانفرنس پر فیاض الحسن چوہان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان پاکستان کی سیاست کو اپنی بدبو سے تعفن زدہ کرنیوالا ایک ٹوٹا ہوا انڈہ ہے، فضل الرحمان نے ہمیشہ اصول کے نام پر وصول کی سیاست کی ہے، 2018ء کے الیکشن کی ہار کے باعث کوویڈ-19 بھی مولانا کو کوویڈ-18 محسوس ہو رہا ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ہر اے پی سی کے بعد شکست و ریخت، رسوائی اور جگ ہنسائی ہی مولانا فضل الرحمان کے کھاتے میں آتی ہے، مولانا فضل الرحمان 73 کے آئین کے تناظر میں کرپشن کے 74 رنگ اور ڈھنگ نکالنے میں ماہر ہیں، وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 873698

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/873698/مولانا-فضل-الرحمان-3-سال-اپنے-سیاسی-مالی-گناہوں-پر-استغفار-کریں-فیاض-چوہان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org