QR CodeQR Code

این جی اوز میں مشکوک ٹرانزیکشن کی رپورٹس وفاق کو بھجوانے کا فیصلہ

11 Jul 2020 09:33

پنجاب کی بعض این جی اوز کے کچھ معاملات پر ان کو وارننگ بھی جاری کی جائے گی جبکہ کچھ این جی اوز سے متعلق سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ذرائع محکمہ داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ این جی اوز کی جانب سے کرائے گئے سیمینارز اور آن لائن سرگرمیاں بھی نوٹ ہوں گی، پنجاب حکومت نے این جی اوز کا آڈٹ مکمل کر لیا اور اب فیصلے لیے جا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں این جی اوز کے آڈٹ کے معاملے سے متعلق نئی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔ این جی اوز میں مشکوک ٹرانزیکشن کی رپورٹس وفاق کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ این جی اوز میں مشکوک ٹرانزیکشنز سے متعلق ایس ٹی یو سے رپورٹ لی جائے گی، اسٹیٹ بینک کے ذیلی ادارے سے مشکوک ٹرانزیکشنز رپورٹس بھی لی جائیں گی۔ ذرائع نے بتایا کہ بعض این جی اوز کی مشکوک سرگرمیوں پر ان کو بند کر دیا جائے گا۔

پنجاب میں این جی اوز کا آڈٹ مکمل ہو گیا اور اہم ریکارڈ کی چھان بین مکمل کرلی گئی ہے۔ پنجاب کی بعض این جی اوز کے کچھ معاملات پر ان کو وارننگ بھی جاری کی جائے گی جبکہ کچھ این جی اوز سے متعلق سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ذرائع محکمہ داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ این جی اوز کی جانب سے کرائے گئے سیمینارز اور آن لائن سرگرمیاں بھی نوٹ ہوں گی، پنجاب حکومت نے این جی اوز کا آڈٹ مکمل کر لیا اور اب فیصلے لیے جارہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 873700

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/873700/این-جی-اوز-میں-مشکوک-ٹرانزیکشن-کی-رپورٹس-وفاق-کو-بھجوانے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org