0
Saturday 11 Jul 2020 09:46

بائیڈن کے امریکا میں کوئی محفوظ نہیں ہو گا، ٹرمپ

بائیڈن کے امریکا میں کوئی محفوظ نہیں ہو گا، ٹرمپ
اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار پر سوشلسٹ ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بائیڈن درحقیقت ڈیموکریٹ لیڈر برنی سینڈرز کی کٹھ پتلی ہیں، بائیڈن کے امریکا میں کوئی محفوظ نہیں ہو گا۔ ویننزویلا سے متعلق فورم سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر بائیڈن صدر بن گئے تو امریکا میں کوئی بھی محفوظ نہیں رہے گا کیونکہ ڈیموکریٹ ملک کو سوشلسٹ ہجوم کے حوالے کر دیں گے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ جوبائیڈن، صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ سے سبکدوش ہونے والے برنی سینڈرز اور بائیں بازو کے انتہا پسندوں کی کٹھ پتلی ہیں۔ امریکی صدر کا دعویٰ تھا کہ یہ وہی لوگ ہیں جو جارج واشنگٹن، تھامس جیفرسن اور بنجمان فرینکلین جیسے لیڈروں کے مجسمے اور یادگاریں گرانا چاہتے ہیں، حد یہ ہے کہ یہ بائیں بازو کے افراد یسوع مسیح کا مجسمہ گرانے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ خود بائیڈن کو بھی پتا نہیں کہ ان کے دور میں امریکا ہو گا کیسا؟ صدر ٹرمپ نے الزام لگایا کہ جوبائیڈن پولیس کا فنڈ ختم کرنا چاہتے ہیں، وہ پولیس کو دشمن کہتے ہیں اور عوام کو سوشلسٹ ہجوم کے رحم و کرم پر چھوڑنا چاہتے ہیں۔ جوبائیڈن کی بڑھتی ہوئی مقبولیت پر بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ ہولناک صورتحال کا مقابلہ کر رہے ہیں، اس لیے ری پبلکنز کو چاہیے کہ وہ مضبوط ہوں۔ صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ بہت سے ایسے ڈیموکریٹس ہیں جو ان کے حامی ہیں، صورتحال اس کے برعکس ہے کیونکہ حال ہی میں ری پبلکنز کے ایک گروپ نے اعلان کیا تھا کہ وہ صدر ٹرمپ کو ووٹ نہیں دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 873701
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش