0
Saturday 11 Jul 2020 10:11

علی زیدی نے حبیب جان کی ویڈیو جاری کر دی

علی زیدی نے حبیب جان کی ویڈیو جاری کر دی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے گزشتہ روز کہا تھا کہ وہ آج صبح ایک دھماکا خیز ویڈیو ٹوئٹ کرنے جا رہے ہیں اور انہوں نے یہ دھماکا خیز ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کر دی۔ وفاقی وزیر علی زیدی نے عزیر بلوچ کے ساتھی حبیب جان کی ویڈیو جاری کر دی جس میں حبیب جان مختلف انکشافات کرتے نظر آ رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر آج جاری کی گئی عزیر بلوچ کے ساتھ حبیب جان کی ویڈیو کے ساتھ علی زیدی نے لکھا ہے کہ جرم اور سیاست ساتھ ساتھ چلتے رہے، مافیا ڈان آصف زرداری اور ان کے ساتھی قادر پٹیل ایک بار پھر بے نقاب ہو گئے، زرداری اور قادر پٹیل کو حبیب جان نے بے نقاب کر دیا، جو سارے معاملے میں شامل تھے۔ حبیب جان کا اس ویڈیو میں کہنا ہے کہ 2012ء کے آپریشن کے بعد پیپلز پارٹی نے عزیربلوچ سےدوبارہ رابطہ کیا اور عزیر بلوچ کو راضی کرنے کے لیے پیپلز پارٹی کی جانب سے 5 کروڑ روپے نقد دیئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 873703
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش