0
Saturday 11 Jul 2020 10:21

شہباز شریف کو جو کہوں گا کرینگے، شیخ رشید

شہباز شریف کو جو کہوں گا کرینگے، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایم ایل ون منصوبے سے ایک سے ڈیڑھ لاکھ افراد کو روزگار ملے گا، منصوبے پر نوے فیصد پاکستانی افرادی قوت کام کرے گی۔ شہباز شریف میری پارٹی کے آدمی ہیں، جیسا کہوں گا ویسا ہی کریں گے، الیکشن سے پہلے جھاڑو پھرے گی، احتساب عدالت 120 دن میں سارا گند صاف کر دیے گی، عمران خان پانچ سال کی مدت پوری کریں گے۔ تاہم اپوزیشن میں دم نہیں وزیراعظم کیخلاف کچھ بھی نہیں کر سکتی، ان کے پاس کچھ ہوتا تو صرف ٹاک شو نہ کرتے۔ عدالتی فیصلے سے جھاڑو پھر جائیگی، انتخاب شفاف ہو گا، ایم ایل ون پر نوے فیصد پاکستانی افرادی قوت کام کرے گی، چیف جسٹس نے جتنا بڑا فیصلہ کیا ہے انہیں سلام پیش کرتا ہوں، 14 وزارتیں چلائیں مگر مجھے ایک ٹکا نہیں ملا۔ ایم ایل ون منصوبے پر کام کا آغاز بہت بڑی کامیابی ہے۔
خبر کا کوڈ : 873706
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش