QR CodeQR Code

پی ٹی آئی ٹکٹ ان افراد کو ملے گا جو سیٹ جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہوں، امتیاز گلگتی

11 Jul 2020 11:06

پی ٹی آئی گلگت بلتستان کے ترجمان کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ جن عہدیداران اور ذمہ داران نے پارٹی کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پارٹی کے تنظیمی معاملات غیر متعلقہ فورمز پر زیر بحث لے آئے ہیں ان کے خلاف ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کاروائی ہو سکتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے ترجمان امتیاز گلگتی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی تقسیم کا آئینی طریقہ کار موجود ہے، نظریاتی کارکنان کے نام سے کسی کو بلیک میل کرنے کی اجازات نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ جن عہدیداران اور ذمہ داران نے پارٹی کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پارٹی کے تنظیمی معاملات غیر متعلقہ فورمز پر زیر بحث لے آئے ہیں ان کے خلاف ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کاروائی ہو سکتی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک عوامی جماعت ہے جس کے ٹکٹ کے حصول کیلئے ہر عام و خاص کو درخواست دینے کا حق حاصل ہے۔ ٹکٹ یقینی طور پر ایسے افراد کو دیا جائے گا جو سیٹ جیتنے کی پوزیشن میں ہوں۔ اس کے علاوہ کردار، وفاداری اور جدوجہد کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 873718

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/873718/پی-ٹی-ا-ئی-ٹکٹ-ان-افراد-کو-ملے-گا-جو-سیٹ-جیتنے-کی-صلاحیت-رکھتے-ہوں-امتیاز-گلگتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org