0
Saturday 11 Jul 2020 11:17

پشاور، کورونا سے مرنے والوں کیلئے یادگار تعمیر کرنے کا فیصلہ

پشاور، کورونا سے مرنے والوں کیلئے یادگار تعمیر کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے کورونا وباء کے دوران جان قربان کرنے والے صف اول کے ہیروز کی قربانیوں کو امر کرنے کیلئے یادگار تعمیر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ صوبے کے 16 ڈاکٹرز، 4 پیرا میڈیکس اور 2 نرسوں سمیت ایک ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر دنیا سے کوچ کر گئے۔ عوام اور بالخصوص صف اول کے ہیروز کی قربانیوں کو امر کرنے کیلئے محکمہ بلدیات نے پشاور میں یادگار تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ وباء آئی ہے ہمارے فرنٹ لائن ورکرز خاص کر ڈاکٹر، پیرا میڈیکس اسٹاف ان سب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور اپنی طرف سے سلام پیش کرتا ہوں۔ معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش کا کہنا تھا کہ کورونا وباء کے درمیان میں ان لوگوں کیلئے یادگار تعمیر کر رہے ہیں تاکہ ان کو خراج تحسین اور خراج عقیدت پیش کر سکیں۔ صوبائی حکومت نے یادگار کے ڈیزائن کیلئے ڈیزائنرز، طلباء، فن تعمیر کے ماہرین اور عام شہریوں سے تخلیقی آیڈیاز طلب کئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 873725
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش