0
Saturday 11 Jul 2020 11:26

چاسدہ، پسند کی شادی پر تنازعہ، فائرنگ سے ایک ہی گھر کے 3 افراد جاں بحق

چاسدہ، پسند کی شادی پر تنازعہ، فائرنگ سے ایک ہی گھر کے 3 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ چارسدہ شبقدر کے علاقہ جنہ پور میں گھریلو اور پسند ناپسند کی شادی کے تنازعہ پر پولیس اہلکار نے جوانسال بہن اور 2 سالہ بھتیجے کو قتل کرنے کے بعد مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ متوفی کانسٹیبل کو 9 گولیاں لگی جس نے معاملے کو مشکوک بنا دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مختلف زاویوں سے تفتیش شروع کر دی ہے۔ تھانہ بٹگرام کے علاقے جنہ پور حاجی میں پسند ناپسند کی شادی کے تنازعہ پر فہیم ولد فضل حکیم نے طیش میں آکر گھر کے اندر اندھا دھند فائرنگ کی جس کی زد میں آکر اس کی 16 سالہ بہن عائشہ اور 2 سالہ بھتیجا مصطفٰی ولد ندیم شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ پولیس کے مطابق بعد ازاں فہیم نے فائرنگ کرکے اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر دیا۔ مقتولین کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ پولیس کے مطابق متوفی فہیم پولیس کانسٹیبل تھا اور پشاور میں اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ فرائض انجام دے رہا تھا اس کے جسم پر 9 گولیوں کے نشانات موجود ہیں جس نے واقعے کو مشکوک بنا دیا ہے۔ جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کرکے مختلف زاویوں سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 873726
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش