QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی، مزید 2 کشمیری شہید

11 Jul 2020 11:46

ضلع کپواڑا میں بھارتی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا اور نوجوانوں کو غیرقانونی طور پر گرفتار کر کے اپنے ہمراہ لے گئے جن میں سے دو نوجوانوں کی تشدد زدہ لاشیں ملیں۔


اسلام ٹائمز۔ نام نہاد سرچ آپریشن میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہو گئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع کپواڑا میں بھارتی فوج نے داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا، اس دوران مریضوں کے لیے ایمبولینس کو بھی داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔ بھارتی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا، بچوں اور بزرگوں کو ہراساں کیا اور نوجوانوں کو غیرقانونی طور پر گرفتار کر کے اپنے ہمراہ لے گئے جن میں سے دو نوجوانوں کی تشدد زدہ لاشیں ملیں۔ بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں ماورائے عدالت قتل کو مقابلہ ظاہر کرتے ہوئے شہید ہونے والے نوجوانوں کو دہشت گرد ثابت کرنے کی ناکام کوشش کی تاہم اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے جھوٹ کا پردہ فاش کر دیا اور بھارتی جارحیت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ واضح رہے کہ روں برس قابض بھارتی فوج کی جارحیت میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 10 سے تجاوز کر گئی ہے، گزشتہ برس 54 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا گیا جب کہ وادی بھر میں بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 873727

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/873727/مقبوضہ-کشمیر-بھارتی-فوج-کی-ریاستی-دہشت-گردی-مزید-2-کشمیری-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org