QR CodeQR Code

وینٹی لیٹرز پر کورونا مریضوں کی تعداد میں 28 فیصد کمی ہوئی ہے، اسد عمر

11 Jul 2020 12:31

اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ 20 جون کو پاکستان بھر میں کرونا کے 2969 مریض آکسیجن پر اور 546 وینٹی لیٹر پر تھے۔ اب آکسیجن پر 1762 اور وینٹی لیٹر پر 394 ہیں، اس طرح تشویشناک حالت سے دوچار مریضوں کی تعداد میں 28 فیصد کمی ہوئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں وینٹی لیٹر اور آکسیجن پر انحصار کرنے والے کورونا مریضوں کی تعداد کم ہو رہی ہے۔ اپنے ٹویٹ میں اسد عمر نے کہا کہ 20 جون کو پاکستان بھر میں کرونا کے 2969 مریض آکسیجن پر اور 546 وینٹی لیٹر پر تھے۔ اب آکسیجن پر 1762 اور وینٹی لیٹر پر 394 ہیں، اس طرح تشویشناک حالت سے دوچار مریضوں کی تعداد میں 28 فیصد کمی ہوئی ہے۔ اسمارٹ لوک ڈاؤن، ایس او پیز پر عمل کے لیے انتظامی کارروائیوں اور سب سے اہم عوام کے بہتر طرز عمل کی کامیابی نمایاں ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ کرونا کی وبا کا پھیلاؤ روکنا ہم سب کے اجتماعی اختیار میں ہے. حفاظتی تدابیر پر عمل کریں گے تو صحت کی حفاظت بھی ہو گی اور روزگار بھی چلتا رہے گا. ورنہ جو امریکا، برازیل اور بھارت جیسے ممالک میں ہو رہا ہے خدانخواستہ ہمارے یہاں بھی ہو سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 873740

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/873740/وینٹی-لیٹرز-پر-کورونا-مریضوں-کی-تعداد-میں-28-فیصد-کمی-ہوئی-ہے-اسد-عمر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org