0
Saturday 11 Jul 2020 14:38

اشتہارات میں کمیشن کا الزام، اجمل وزیر عہدے سے فارغ

اشتہارات میں کمیشن کا الزام، اجمل وزیر عہدے سے فارغ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے مشیر اطلاعات اجمل وزیر کو ان کے عہدے سے فارغ کر دیا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت کے نوٹی فکیشن کے مطابق اجمل وزیر کو مشیر اطلاعات کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، ان کی جگہ محکمہ اطلاعات کی وزرات کامران بنگش کے حوالے کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے کامران بنگش نے کہا ہے کہ ایک آڈیو ٹیپ کے لیک ہونے کے بعد اجمل وزیر کو ہٹایا گیا، اشتہاری ایجنسی سے کمیشن لینے کی کچھ چیزیں سامنے آئی ہیں، اس حوالے سے فرانزک تحقیقات کریں گے، وزیراعظم عمران خان کو بھی معاملے سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے، تحقیقات کی حتمی رپورٹ آنے کا انتظار کیا جائے۔ دوسری جانب وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے اجمل وزیر کے آڈیو ٹیپ سے متعلق چیف سیکرٹری کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے جس میں آڈیوٹیپ کے حوالے سے حقائق کی انکوائری کا کہا گیا ہے۔ مراسلے میں اس معاملے پر فوری طور پر کارروائی کرنے کا کہا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اجمل وزیر کو رواں برس ہی شوکت یوسف زئی کی جگہ اطلاعات کا قلمدان سونپا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 873765
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش