0
Saturday 11 Jul 2020 18:22

ملک میں منظم سازش کے تحت فرقہ واریت کو ہوا دی جا رہی ہے، قاسم قاسمی

ملک میں منظم سازش کے تحت فرقہ واریت کو ہوا دی جا رہی ہے، قاسم قاسمی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل لاہور ڈویژن کا ہنگامی اجلاس ڈیرہ مہدی شاہ کوٹ لکھپت لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت صدر شیعہ علماء کونسل لاہور ڈویژن قاسم علی قاسمی نے کی۔ قاسم علی قاسمی نے سوشل میڈیا پر فرقہ واریت پھیلانے والے شرپسند عناصر کیخلاف کارروائی کی اپیل کی۔ اجلاس میں مرکزی رہنما حافظ کاظم رضا نقوی، پیر مہدی شاہ، چودھری صغیر عباس ورک، سید اشفاق بخاری، انتظار حسین، ملک ظفر عباس، شیخ قمر حسین و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک میں فرقہ واریت کی حالیہ لہر پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ حافظ کاظم رضا نقوی نے کہا کہ سوشل میڈیا اس وقت فرقہ واریت پھیلانے کا ذریعہ بن چکا ہے، ملکی سلامتی کے ادارے فرقہ واریت روکنے کیلئے اقدامات کریں۔

قاسم علی قاسمی نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی قوم نے بڑی قربانیاں دی ہیں، ملک میں قیام امن کیلئے علامہ ساجد علی نقوی کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، آج تکفیری منہ چھپا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کیلئے ذمہ دار ادارے حدوقیود مقرر کریں اور مقدسات کی توہین کرنیوالے شرپسند عناصر کیخلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ قاسم علی قاسمی کا کہنا تھا کہ ملک میں منظم سازش کے تحت فرقہ واریت کو ہوا دی جا رہی ہے جس کی مذمت کرتے ہیں اور متعلقہ سکیورٹی اداروں کو متوجہ بھی کرتے ہیں کہ اس معاملے کا فوری سدباب کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 873783
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش