QR CodeQR Code

لوڈشیڈنگ کے مسئلے کا حل نکال لیا جائے گا، کراچی کی تاجر برادری کو اسد عمر کی یقین دہانی

11 Jul 2020 16:34

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر سے ملاقات میں صنعتکاروں نے کہا کہ بدترین لوڈشیڈنگ سے صنعتی یونٹس بند کرنے کا وقت آگیا ہے، بجلی نہ ہونے کے باعث پیداواری کھپت میں کمی کا سامنا ہے، کے الیکٹرک بجلی دیتی نہیں، اوور بلنگ کے نام پر زیادتیاں کررہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے تاجربرادری کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وزیراعظم نے اس معاملے کا سختی سے نوٹس لیا ہے، پریشان نہ ہو، لوڈشیڈنگ کے مسئلے کا حل نکال لیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی بجلی بحران سے متعلق صنعتکاروں اور تاجروں سے ملاقات ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں صنعتکاروں نے کہا کہ بدترین لوڈشیڈنگ سے صنعتی یونٹس بند کرنے کا وقت آگیا ہے، بجلی نہ ہونے کے باعث پیداواری کھپت میں کمی کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں تاجروں کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک بجلی دیتی نہیں، اوور بلنگ کے نام پر زیادتیاں کررہی ہے۔

اسد عمر نے یقین دہانی کرائی کہ تاجر برادری پریشان نہ ہو، معاملے کا حل نکال لیا جائے گا، وزیراعظم نے اس معاملے کا سختی سے نوٹس لیا ہے، امید ہے کے الیکٹرک سے ملاقات کرکے مستقل حل نکال لیں گے۔ خیال رہے صنعتوں میں گیس کی بندش اور بجلی کی لوڈشیڈنگ پر صنعتکاروں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے حکم دیا تھا کہ کراچی میں بجلی کا مسئلہ فوری حل کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 873795

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/873795/لوڈشیڈنگ-کے-مسئلے-کا-حل-نکال-لیا-جائے-گا-کراچی-کی-تاجر-برادری-کو-اسد-عمر-یقین-دہانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org