QR CodeQR Code

ہنگو، بھاری اسلحہ کرم اسمگل کرنیکی کوشش ناکام، فضل الرحمان نامی سمگلر گرفتار

11 Jul 2020 16:39

ڈی پی او کے مطابق برامد کئے گئے اسلحے میں 09 رائفل، 01 کلاشنکوف اور 15 چارجرز شامل ہیں، جو پشاور سے ضلع کرم صدہ سمگل کئے جارہے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ ہنگو میں اسلحہ کی بھاری کھیپ پشاور سے کرم منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، ڈی پی او ہنگو شاہد احمد خان نے اس حوالے سے بتایا کہ ایس ایچ او ٹل کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ آج کسی بھی وقت فلائنگ کوچ نمبر 3760/LBS کے زریعے پشاور سے ضلع کرم کو غیرقانونی ہتھیاروں کی بھاری کھیپ سمگل کی جائے گی، جس پر ایس ایچ او تھانہ ٹل محمود خان نے پولیس نفری کے ہمراہ تورپل جوائنٹ چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی چیکنگ شروع کردی، اسی اثناء میں مذکورہ فلائنگ کوچ کو تلاشی کی غرض سے روکا گیا۔ پولیس نے تلاشی کے دوران فلائنگ کوچ کی چھت کے اوپر ڈرم میں چھپائے گئے ہتھیاروں کی بھاری کھیپ برآمد کرکے فلائنگ کوچ قبضہ میں لے لیا۔

پولیس نے موقع پر موجود بین الاضلاعی سمگلر فضل الرحمان ولدسیال خان سکنہ ہاتھی خیل مشوخیل پشاور کو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا۔ ڈی پی او کے مطابق برامد کئے گئے اسلحے میں 09 رائفل، 01 کلاشنکوف اور 15 چارجرز شامل ہیں، جو پشاور سے ضلع کرم صدہ سمگل کئے جارہے تھے۔ پولیس نے غیر قانونی اسلحہ سمگل کرتے ہوئے حراست میں لئے گئے ہتھیاروں کے سمگلر کو فوری طور پر تھانہ ٹل منتقل کردیا، جہاں اس کے کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ملزم سے تفتیش کا عمل شروع کردیا گیا ہے جس میں ملزم سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔


خبر کا کوڈ: 873798

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/873798/ہنگو-بھاری-اسلحہ-کرم-اسمگل-کرنیکی-کوشش-ناکام-فضل-الرحمان-نامی-سمگلر-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org