QR CodeQR Code

کرونا وباء کیخلاف پاکستان کی پالیسی کو رشک کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے، عاصم سلیم باجوہ

11 Jul 2020 17:00

سماجی رابطے کی سائیٹ پر سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین نے اپنے پیغام میں واضح کیا ہے کہ قوم مہلک وبا کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہے، عالمی وباء سے نمٹنے کے لیے ملکی پالیسی کی عالمی سطح پر حمایت اس کا واضح ثبوت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے کورونا کے دوران زندگی اور روزگار کے درمیان توازن کی پالیسی اپنائی۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کہی ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہماری قوم نے وبا کا بھرپور طریقے سے مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستان کی پالیسی کو رشک کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ وزیراعطم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات نے اپنے پیغام میں کہا کہ عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے ملکی پالیسی کی عالمی سطح پر حمایت اس کا واضح ثبوت ہے۔ سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے اپنے پیغام میں واضح کیا ہے کہ قوم مہلک وبا کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہے۔

 


خبر کا کوڈ: 873807

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/873807/کرونا-وباء-کیخلاف-پاکستان-کی-پالیسی-کو-رشک-نگاہ-سے-دیکھا-جا-رہا-ہے-عاصم-سلیم-باجوہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org