QR CodeQR Code

فیصل آباد میں ہیلتھ سٹی اور لاہور، کراچی, اسلام آباد میں سائنس و ٹیکنالوجی اکنامک زون بنائیں گے، فواد چوہدری

11 Jul 2020 17:44

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ دس سال میں پاکستان کو ٹیکنالوجی سپر پاور بنانا اصل منزل ہے، میں امریکہ، چین، روس، کوریا، جاپان اور یورپی یونین کے ملٹی نیشنلز سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ ہمارے ساتھ شامل ہوجائیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہیلتھ سٹی اور سائنس و ٹیکنالوجی اسپیشل اکنامک زون بنانے جا رہے ہیں، دس سال میں پاکستان کو ٹیکنالوجی سپر پاور بنانا اصل منزل ہے۔ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد میں دو سو ایکڑ پر ہیلتھ سٹی اور لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں سائنس و ٹیکنالوجی اسپیشل اکنامک زون بنانے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان زونز میں ٹیکنالوجی انڈسٹری اور بزنس کو خصوصی مراعات حاصل ہوں گی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ میں امریکہ، چین، روس، کوریا، جاپان اور یورپی یونین کے ملٹی نیشنلز سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ ہمارے ساتھ شامل ہوجائیں، پاکستان کاروبار کے لیے انتہائی سازگار ماحول اور ٹیکسوں کے سب سے آسان ڈھانچے کو یقینی بنائے گا، ہمارے دروازے کھلے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق میڈ ان پاکستان کے منصوبوں کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے اپنایا، آج اگر نہ ہوتے تو پاکستان میں سینی ٹائزر سے ماسک تک یا تو مل ہی نہیں رہے ہوتے یا بلیک ہو رہے ہوتے، آج اپنی ضرورت بھی پوری ہو رہی ہے جب کہ کروڑوں کی ایکسپورٹ بھی کر رہے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 873812

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/873812/فیصل-آباد-میں-ہیلتھ-سٹی-اور-لاہور-کراچی-اسلام-سائنس-ٹیکنالوجی-اکنامک-زون-بنائیں-گے-فواد-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org