QR CodeQR Code

جی بی الیکشن شیڈول معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

11 Jul 2020 19:02

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ چیف کورٹ کی جانب سے انتخابی شیڈول معطل کرنے کی وجہ سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، نیا شیڈول عدالت میں کیس کی سماعت ہونے کے بعد جاری کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے انتخابی شیڈول کو معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ چیف کورٹ کی جانب سے انتخابی شیڈول معطل کرنے کی وجہ سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، نیا شیڈول عدالت میں کیس کی سماعت ہونے کے بعد جاری کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے بعد جی بی عام انتخابات ملتوی ہوگئے ہیں۔ گزشتہ روز چیف کورٹ نے ایک پیٹیشن پر سماعت کرتے ہوئے الیکشن شیڈول معطل کیا تھا۔ کیس کی اگلی سماعت 13 اگست کو ہو رہی ہے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے بھی اعتراف کیا تھا کہ تیاریاں نہیں ہیں، وقت پر انتخابات کا انعقاد مشکل ہے۔


خبر کا کوڈ: 873824

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/873824/جی-بی-الیکشن-شیڈول-معطل-کرنے-کا-نوٹیفکیشن-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org