QR CodeQR Code

حکومت ہر محاذ پر بُری طرح ناکام ہو چکی ہے، اعجاز ہاشمی

11 Jul 2020 19:14

جے یو پی کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ عوام کو چینی اور پٹرول بحرانوں کے بعد گندم کی قلت اور آٹے کے بحران کا سامنا ہے، حکومت مسخرے وزراء کے بیانات کے بل بوتے پر چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ حکومتی نااہلیوں سے توجہ ہٹانے کیلئے اپوزیشن کو بدنام کرنے کیلئے جھوٹ کی بنیاد پر میڈیا ٹرائل شروع کر دیا جاتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر اور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ حکومت ہر محاذ پر بُری طرح ناکام ہو چکی ہے، عوام کو چینی اور پٹرول بحرانوں کے بعد گندم کی قلت اور آٹے کے بحران کا سامنا ہے، حکومت مسخرے وزراء کے بیانات کے بل بوتے پر چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ حکومتی نااہلیوں سے توجہ ہٹانے کیلئے اپوزیشن کو بدنام کرنے کیلئے جھوٹ کی بنیاد پر میڈیا ٹرائل شروع کر دیا جاتا ہے، انتقامی اور جانبدار ادارہ نیب اپوزیشن رہنماوں کو گرفتار کرتا ہے، پھر اس سے کام نہ بنے تو سندھ میں جرائم کی جے آئی ٹی کے صفحات کی تعداد پر بات ہونا شروع ہو جاتی ہے، ایسا رویہ آئین و قانون کے خلاف ہونے کے ساتھ نظام مملکت کو کمزور کرنے کے ساتھ افسوسناک اور قابل مذمت بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مشورہ ہے کہ حکومت کے سلیکٹرز بھی غیر جانبدار ہو کر سیاست میں مداخلت کی بجائے اپنا آئینی کردار ادا کرنے پر توجہ دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو پی کی میڈیا ٹیم سے گفتگو میں کیا۔ پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ بلند و بانگ دعوے کرنیوالے حکمرانوں سے عوام تنگ آ چکے ہیں۔ ان کے روز مرہ کے مسائل حل نہیں ہو رہے۔ آئی ایم ایف کے ایجنڈے کے تحت معاشی پالیسیاں چلائی جا رہی ہیں۔ غریبوں کیلئے بجلی سے سبسڈی ختم کر دی گئی ہے، پہلی حکومتوں کے دور میں تو غریب لوگ گوشت اور چکن سے دور تھے، اب سفید پوش طبقہ سے سبزیاں بھی دور ہوتی جا رہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 873825

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/873825/حکومت-ہر-محاذ-پر-ب-ری-طرح-ناکام-ہو-چکی-ہے-اعجاز-ہاشمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org