0
Saturday 11 Jul 2020 19:38

پشاور، غیرت کے نام پر لڑکا اور لڑکی قتل، 3 افراد گرفتار

پشاور، غیرت کے نام پر لڑکا اور لڑکی قتل، 3 افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں غیرت کے نام پر لڑکا لڑکی کو قتل کرکے بغیر نماز جنازہ کے دفن کر دیا گیا۔ لڑکی اور لڑکے کے والدین نے باہمی رضا مندی سے دونوں کو قتل کیا، پولیس نے تین افراد کو گرفتار کر لیا۔ پشاور کے علاقہ دیر کالونی میں گذشتہ ہفتے جواں سال لڑکا اور لڑکی کو قتل کرکے بغیر جنازہ ادا کئے تدفین کر دی گئی تھی، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کے والد اور لڑکے کے 2 رشتہ داروں کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی سٹی وقار عظیم کا کہنا ہے کہ مقتولین کی قبر کشائی کرکے پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، گرفتار ملزمان نے اقرار جرم کر لیا۔ خواتین کے حقوق کی تنظیم کی نمائندہ کا کہنا ہے کہ قوانین میں کمی اور ناقص تفتیش کے باعث غیرت کے نام پر قتل کا سلسلہ جاری ہے، غیرت کے نام پر قتل کے قوانین کو مزید سخت اور پولیس کو مضبوط کرنا ہوگا۔ خیبر پختونخوا میں گذشتہ 2 سالوں کے دوران 95 خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کیا جا چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 873834
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش