0
Saturday 11 Jul 2020 20:03

عزير بلوچ کیلئے ايس ايچ او لگواناکوئی بڑی بات نہيں تھی، سابق کراچی پولیس چیف

عزير بلوچ کیلئے ايس ايچ او لگواناکوئی بڑی بات نہيں تھی، سابق کراچی پولیس چیف
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے سابق پولیس چیف اختر حسن گورچانی کا کہنا ہے کہ پیپلز امن کمیٹی کو ذوالفقار مرزا کی پشت پناہی حاصل تھی اور انہوں نے ہی امن کمیٹی کو اسلحہ دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق سابق کراچی پوليس چيف اختر حسن گورچانی نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ لياری گينگ وار کو پيپلز پارٹی کے اس وقت کے وزير داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کی پشت پنائی حاصل تھی، ذوالفقار مرزا نے پيپلز امن کميٹی کو اسلحہ ديا، کہا يہ گيا تھا کہ یہ اسلحہ حفاظت کيلئے ديا جا رہا ہے، ليکن اس سے شہر کا امن تباہ ہوا، تو لياری آپريشن شروع کيا گیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عزير بلوچ کیلئے ايس ايچ او لگانا کوئی بڑی بات نہيں تھی، جب وزير داخلہ آپ کے ساتھ ہو، تو تعيناتی کرانا کونسی بڑی بات ہے۔ اختر حسن گورچانی نے یہ بھی کہا کہ ديکھنے کی ضرورت ہے کہ پيپلز پارٹی کے کس کس رہنماء نے ذوالفقار مرزا کا ساتھ ديا تھا۔
خبر کا کوڈ : 873837
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش