0
Saturday 11 Jul 2020 22:17

بھارت، 4 دنوں میں کورونا وائرس کے 1 لاکھ سے زیادہ معاملے

بھارت، 4 دنوں میں کورونا وائرس کے 1 لاکھ سے زیادہ معاملے
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے درمیان صرف 4 دنوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ سے زیادہ کے اضافے کے ساتھ 8.21 لاکھ ہوگئی ہے۔ وزارت صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے ہفتہ کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 27114 معاملے رپورٹ ہوئے ہیں، جو اب تک ایک دن میں سامنے والی سب سے بڑی تعداد ہے۔ جمعہ کے روز 26506 جمعرات کو 24879 اور بدھ کے روز 22752 معاملے رپورٹ ہوئے تھے۔ اس طرح چار دن میں 101251 معاملے رپورٹ ہوئے ہیں اور اس طرح ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 719665 سے بڑھ کر 820916 ہوگئی ہے۔

ان چار دنوں میں مرنے والوں کی تعداد 1963 کے اضافے کے ساتھ 22123 ہوگئی۔ کورونا وائرس سے بدھ کے روز 482، جمعرات کو 487، جمعہ کو 475 اور ہفتہ کے روز 519 لوگوں کی موت ہوگئي۔ تاہم اس عرصے میں راحت کی بات یہ ہے کہ کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور 75 ہزار سے زیادہ افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ منگل کے روز تک جہاں وائرس سے نجات پانے والے افراد کی تعداد 439948 تھی، ہفتہ تک یہ تعداد 75438 بڑھ کر 515386 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 873839
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش