0
Saturday 11 Jul 2020 22:18

کورونا کے پھیلاو کو روکنے کیلئے معاشرتی نظم و ضبط ضروری ہے، نریندر مودی

کورونا کے پھیلاو کو روکنے کیلئے معاشرتی نظم و ضبط ضروری ہے، نریندر مودی
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے عوامی مقامات پر معاشرتی نظم و ضبط پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وباء کے انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنا نہایت ضروری ہے۔ مودی نے ایک میٹنگ میں کورونا وباء سے پیدا صورتحال کے جائزہ کے دوران یہ بات کہی۔ میٹنگ میں وزیر داخلہ امت شاہ، صحت اورخاندانی فلاح و بہبود کے وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن، نیتی آیوگ کے رکن، کابینہ سکریٹری اور بھارتی حکومت کے کئی سینئر افسران نے حصہ لیا۔ مودی نے ملک کے مختلف حصوں میں کووڈ 19 وباء کی صورتحال اور مختلف ریاستوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

انہوں نے ہدایت دی کہ ہمیں یقینی طورپر ذاتی صفائی ستھرائی اور عوامی مقامات پر معاشرتی نظم و ضبط پر عمل کرنے کی ضرورت کو دوہرانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ کے بارے میں بیداری کی وسیع پیمانہ پر تشہیر کی جانی چاہیئے اور انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے پر مسلسل زور دیا جانا چاہیئے۔ اس سلسلہ میں کسی بھی طرح کی لاپرواہی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ بھارتی وزیراعظم نے دہلی میں وباء کی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں مرکز، ریاست اور مقامی حکام کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت دی کہ تمام این سی آر خطہ میں کووڈ 19 وباء کو کنٹرول کرنے میں دیگر ریاستی حکومتوں کو بھی اسی طرح کے نظریہ پر عمل کرنا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 873840
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش