0
Saturday 11 Jul 2020 21:29

مقبوضہ کشمیر میں دن کی نویں کورونا ہلاکت، اموات کی تعداد 169

مقبوضہ کشمیر میں دن کی نویں کورونا ہلاکت، اموات کی تعداد 169
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں آج مزید 9 کورونا ہلاکتوں کی وجہ سے  اس وباء سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 169 تک پہونچ گئی ہے۔ تازہ ہلاکتوں میں ایک 45 سالہ شہری ساکن کنی پورہ اور 65 سالہ شہری ساکن حبہ کدل سرینگر شامل ہیں۔ باقی ماندہ دو جاں بحق ہونے والوں میں شالیمار اور گاندربل کی دو خواتین شامل ہیں۔ حکام نے ان تازہ ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ اس سے قبل اس سے قبل آج دن کے دوران پانچ شہری کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔ ان میں سے ایک کا تعلق پٹن، دوسرے کا تعلق اننت ناگ، تیسرے کا تعلق حیدر پورہ سرینگر، چوتھے کا تعلق ترہگام کپوارہ جبکہ پانچویں کا تعلق جموں سے تھا۔ کورونا سے متاثرہ افراد اور اس سے ہونے والی ہلاکتوں میں اضافے کو لیکر عوامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جارہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 873841
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش