QR CodeQR Code

ہم اختلافات بات چیت سے طے کرنے میں یقین رکھتے ہیں، بھارت

11 Jul 2020 21:29

سری واستو نے کہا کہ قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈول نے چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کو دوٹوک الفاظ میں حقیقی کنٹرل لائن اور گلوان وادی میں پیش آئے حالیہ واقعات پر بھارت کی پوزیشن سے آگاہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان انوارگ کشیپ نے واضح کیا ہے کہ بھارت کی سالمیت اور علاقائی کلیت پر کو بنائے رکھنے کے لئے بھارت پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سرحدوں پر امن بنائے رکھنے اور اختلافات کو بات چیت کے ذریعے دور کرنے کو ضروری سمجھتا ہے۔ ایک آن لائن بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ حقیقی کنٹرول لائن کا احترام کیا جانا چاہیئے اور یہ سرحدی علاقوں میں امن و امان بنائے رکھنے کے لئے لازمی ہے۔ سری واستو نے کہا کہ قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈول نے چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کو دوٹوک الفاظ میں حقیقی کنٹرل لائن اور گلوان وادی میں پیش آئے حالیہ واقعات پر بھارت کی پوزیشن سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بات چیت کے لئے دونوں ملکوں کے خصوصی نمائندوں ڈول اور وانگ لی کے درمیان ٹیلی فون پر دو گھنٹے کی بات چیت کے بعد دونوں ملکوں نے مشرقی لداخ میں تنازعہ کے مقامات سے فوجوں کو پیچھے ہٹایا۔

سری واستو نے کہا کہ قومی سلامتی کے مشیر نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت کی فوج نے ہمیشہ ذمہ دارانہ رویہ کا اظہار کیا لیکن اس کے ساتھ ساتھ ہماری فوج ملک کی سالمیت اور کلیت کو بنائے رکھنے کے لئے پُرعزم ہے۔ بریفنگ میں وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین کے گلوان وادی سے متعلق حالیہ دعوے بے بنیاد اور بڑھا چڑھا کر پیش کئے گئے ہیں اور حقیقی کنٹرول لائن کا سختی سے احترام کیا جانا چاہیئے کیوںکہ یہ سرحدی علاقوں میں امن امان بنائے رکھنے کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا یہ یقین ہے کہ سرحدی علاقوں میں امن و امان بنائے رکھنے کے لئے اختلافات کو بات چیت کے ذریعے دور کیا جانا چاہیئے اور اس کے ساتھ ہی ہم ملک کی سالمیت اور علاقائی کلیت کو بنائے رکھنے کے لئے پُرعزم ہے۔


خبر کا کوڈ: 873842

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/873842/ہم-اختلافات-بات-چیت-سے-طے-کرنے-میں-یقین-رکھتے-ہیں-بھارت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org