0
Saturday 11 Jul 2020 21:51

اجمل وزیر کا عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد بیان سامنے آگیا

اجمل وزیر کا عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد بیان سامنے آگیا
اسلام ٹائمز۔ سابق مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ سازشیوں نے راستہ روکنے کیلئے گھٹیا طریقہ اپنایا۔ تفصیلات کے مطابق سابق مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر کا عہدے سے ہٹانے جانے کے بعد بیان سامنے آگیا۔ اجمل وزیر نے کہا کہ میرے خلاف منظم سازش ہوئی ہے۔ اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ سازشیوں نے راستہ روکنے کیلئے گھٹیا طریقہ اپنایا، وزیراعظم عمران خان کے ویژن کا قائل ہوں، الزامات جس پر بھی لگے سامنا کرنا چاہیئے۔ سابق مشیر اطلاعات نے کہا کہ مختلف اجلاسوں، بریفنگ کو کٹ کرکے من گھڑت آڈیو تیار کرائی گئی، جس معاملے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اس سے میرا تعلق ہی نہیں ہے۔ اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ اشتہار محکمہ صحت کا تھا جس کا چیئرمین وزیر صحت ہوتا ہے، کمیٹی میں اعزازی ممبر تھا میرے پاس فیصلے کا اختیار ہی نہیں تھا۔ اس سے قبل خیبر پختونخوا حکومت نے اجمل وزیر کی آڈیو ٹیپ سامنے آنے کے بعد انہیں مشیر اطلاعات کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ صوبائی حکومت نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے ذریعے مشیر اطلاعات کو عہدے سے ہٹایا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اجمل وزیر کی جگہ وزیراعلٰی کے معاون خصوصی کامران بنگش کو محکمہ اطلاعات کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے اجمل وزیر کے آڈیو ٹیپ سے متعلق چیف سیکرٹری کو مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں آڈیو ٹیپ کے حوالے سے حقائق جاننے کیلئے تحقیقات کی ہدایت کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 873848
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش