0
Saturday 11 Jul 2020 22:59

داتا دربار دھماکا، سہولت کار کو دو بار عمر قید اور 14 سال قید بامشقت کا حکم

داتا دربار دھماکا، سہولت کار کو دو بار عمر قید اور 14 سال قید بامشقت کا حکم
اسلام ٹائمز۔ داتا دربار بم دھماکے کے سہولت کار کو 2 بار عمر قید اور 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے داتا دربار بم دھماکے کے سہولت کار محسن خان کو بارودی مواد رکھنے کے جرم میں دو بار عمر قید جبکہ 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی۔ مجرم کے خلاف پراسیکیوٹرز عبدالجبار ڈوگر اور میاں طفیل نے ریکارڈ پیش کیا، جبکہ مجرم محسن خان کو سزا انسداد دہشتگری عدالت کے جج اعجاز بٹر نے سنائی۔ مجرم کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی نے 2019ء میں مقدمہ درج کیا تھا، جرم ثابت ہونے پر انسداد دہشت گری عدالت نے مجرم محسن خان کو دو دفعہ عمر قید کی سزا اور ایک بار 14 سال قید بامشقت جب کہ ساری جائیداد ضبط کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 8 مئی کو داتا دربار کے گیٹ نمبر 2 پر ایلیٹ فورس کی گاڑی کے قریب خود کش حملہ ہوا تھا جس میں پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد شہید اور 30 افراد زخمی ہوئے تھے۔ پراسیکیوٹر (استغاثہ) کے مطابق ملزم محسن کا تعلق چارسدہ کے علاقے شبقدر سے ہے اور اس نے خود کش حملہ آور کو سہولت کاری فراہم کی تھی۔ خودکش حملہ آور صدیق اللہ اور محسن خان 6 مئی کو طور خم کے راستے افغانستان سے پاکستان میں داخل ہوئے تھے اور دونوں لاہور آئے تھے جہاں انہوں نے داتا دربار کے قریب ایک مکان میں رہائش اختیار کی۔ گرفتار ی کے وقت بھی ملزم محسن سے بارودی مواد برآمد ہوا تھا جب کہ ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔
خبر کا کوڈ : 873875
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش