QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کی صوبائی کابینہ کا اجلاس، برسی شہید قائد اور محرم الحرام کا لائحہ عمل تیار 

11 Jul 2020 23:15

 اجلاس میں برسی شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی تیاریوں کے حوالے کمیٹی تشکیل دی گئی، اجلاس میں فیصلہ کی گیا کہ مرکز کی ہدایت کے مطابق اس سال جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں شہید قائد کی برسی ایک ہی دن منائی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کی صوبائی کابینہ کا اجلاس صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی کی زیرصدارت جامعہ شہید مطہری ملتان میں منعقد ہوا، اجلاس میں صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، محمد اصغر تقی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، مہر سخاوت علی سیال، سید ندیم عباس کاظمی، زعیم حیدر زیدی، صفدر خان بلوچ، سید اجمل حسین شاہ، طاہر خورشید اور ثقلین نقوی نے شرکت کی۔ اجلاس میں کرونا وائرس کے دوران جنوبی پنجاب میں جاری امدادی کاروائیوں اور المجلس ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، علاوہ ازیں اجلاس میں برسی شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی تیاریوں کے حوالے کمیٹی تشکیل دی گئی، اجلاس میں فیصلہ کی گیا کہ مرکز کی ہدایت کے مطابق اس سال جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں شہید قائد کی برسی ایک ہی دن منائی جائے گی۔ اس حوالے سے جنوبی پنجاب کا مرکزی اجتماع ملتان میں منعقد ہوگا، اجلاس میں محرم الحرام کے حوالے سے عزاداری سیل کے قیام اور عزاداروں کو درپیش مشکلات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عید الاضحی سے قبل عزاداری کونسل کا اعلان کردیا جائے گا اور متعلقہ حکام سے ملاقاتیں کی جائیں گی۔


خبر کا کوڈ: 873877

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/873877/ایم-ڈبلیو-جنوبی-پنجاب-کی-صوبائی-کابینہ-کا-اجلاس-برسی-شہید-قائد-اور-محرم-الحرام-لائحہ-عمل-تیار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org