0
Saturday 11 Jul 2020 23:09

اسیران انقلاب کی رہائی حق اور سچ کی فتح ہے، تمام کارکنان مبارکباد کے مستحق ہیں، چوہدری فیاض احمد 

اسیران انقلاب کی رہائی حق اور سچ کی فتح ہے، تمام کارکنان مبارکباد کے مستحق ہیں، چوہدری فیاض احمد 
 اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری فیاض احمد وڑائچ، صوبائی جنرل سیکرٹری سردارسیف اللہ خان سدوزئی ایڈووکیٹ، ڈاکٹر زبیراے خان، راو عارف ضوی، چوہدری قمر عباس دھول، اللہ رکھا سیاف ایڈووکیٹ، میاں نوراحمد سہو، سہیل کامران ایڈووکیٹ اور دیگر نے سانحہ ماڈل ٹاون کے خلاف احتجاج کی پاداش میں پابند سلاسل 93 اسیران کی رہائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسیران انقلاب کی رہائی حق اورسچ کی فتح ہے۔عدالتی فیصلے نے ثابت کیا کہ معصوم اور بے گناہ کارکنان کو دی جانیوالی سزا غلط تھی۔ اب جبکہ قانونی جنگ کے نتیجے میں تمام گرفتار کارکنان اپنے گھروں کو پہنچ چکے ہیں، اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کی جانب سے تمام اسیران اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اسیران انقلاب کی رہائی میں جملہ مرکزی، صوبائی اور ضلعی قائدین نے جو اہم کردار ادا کیا وہ بھی قابل تحسین ہے اور سب سے بڑھ کر قائد تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جنہوں نے مقدے کے ہر ہر مرحلے پر رہنمائی کا فریضہ سرانجام دیا اور بھرپور انداز سے اپنے تحریکی بیٹوں کا مقدمہ لڑتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ باہمت اسیران نے ثابت کیا کہ قیدوبند کی صعوبتیں انقلابی کارکنوں کے جذبوں کو ماند نہیں کرسکتیں، ہم ظلم کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح ہمیشہ کھڑے رہیں گے اور اپنے عظیم مشن کی تکمیل تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ رہنماوں نے کہا کہ جس طرح اسیران انقلاب کو رہائی ملی ہے اسی طرح سانحہ ماڈل ٹاون میں قتل عام کرنے والے ظالموں کو بھی پھانسی کی سزا ہوگی اور وہ کیفر کردار تک پہنچیں گے۔
خبر کا کوڈ : 873878
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش