0
Saturday 11 Jul 2020 23:36

متنازعہ سیکرٹریٹ، تحریک صوبہ ملتان جلد آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کرے گی، راو عبدالقیوم شاہین

متنازعہ سیکرٹریٹ، تحریک صوبہ ملتان جلد آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کرے گی، راو عبدالقیوم شاہین
 اسلام ٹائمز۔ تحریک صوبہ ملتان کے مرکزی چیئرمین راو عبدالقیوم شاہین کی زیرصدارت منعقدہ سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں نامکمل اور متنازعہ سیکرٹریٹ کے قیام کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے بھرپور تحریک چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس حوالے سے مرحلہ وار تحریک کا جلد آغاز کردیا جائے گا۔ احتجاجی تحریک کو مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا، جس میں سب سے اہم آل پارٹیز کا انعقاد ہے جس میں اس حساس موضوع پر مشترکہ موقف اختیار کرنے کیلئے تمام سیاسی، مذہبی اور صوبے کے حوالے سے کام کرنے والی جماعتوں کو دعوت دی جائے گی، جبکہ خطے سے تعلق رکھنے والے ممبران پارلیمنٹ اورموثر سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کی جائیں گی، جن ممبران پارلیمنٹ نے ملتان میں سول سیکرٹریٹ کیلئے موثر آواز بلند کی ہے ان کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ اس مقصد کیلئے تحریک صوبہ ملتان کے مرکزی قائدین پر مشتمل سات رکنی عوامی رابطہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ مرکزی چیئرمین راو عبدالقیوم شاہین کی سربراہی میں چوہدری شہزاد فیصل ارائیں، رکن الدین ملتانی، راو عارف رضوی، راو لیاقت علی، اشفاق ندیم ایڈووکیٹ اور چوہدری لطیف گجر کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ احتجاجی تحریک کو بھرپور تشہیری و عوامی رابطہ مہم کے ذریعے موثر بنایا جائے گا، عوامی رابطہ مہم میں تحریک صوبہ ملتان کے مختلف ونگز کے زیراہتمام کارنر میٹنگز اور جلسوں کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ تشہیری مہم کے ذریعے عوام میں آگاہی پیدا کی جائے گی۔ سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں چوہدری شہزاد فیصل ارائیں، رکن الدین ملتانی، شاہ محمد خان ناصر، راو عارف رضوی، خواجہ شفیق اللہ صدیقی البدری، علامہ ابوبکر عثمان الازہری، پیر افضل فرید، پیر کریم بخش مڑل، علامہ توفیق حامدی، روبینہ انصاری، رانا جنگ شیر علی، را لیاقت علی، ملک اقبال حسن سروہا، اشفاق ندیم ایڈووکیٹ، رانا مختارنون ایڈووکیٹ، چوہدری لطیف گجر، مسعود خالد علوی، آصف رشید غوری، شمعون مسیح، عبدالحمید بدری، محمد عرفان، عبدالرزاق بھٹی، غلام حسین انصاری، مصباح الدین اور دیگر نے شرکت کی۔
 
خبر کا کوڈ : 873887
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش