1
Saturday 11 Jul 2020 23:50

امریکہ کیجانب سے شامی تیل کی چوری تاحال جاری ہے، شامی میڈیا

امریکہ کیجانب سے شامی تیل کی چوری تاحال جاری ہے، شامی میڈیا
اسلام ٹائمز۔ شامی سرکاری خبررساں ایجنسی "سانا" نے ملک پر قابض امریکی فورسز کی جانب سے شامی تیل کی چوری پر تفصیلی رپورٹ نشر کی ہے۔ سانا کے مطابق امریکی فورسز نے اپنے ایک فوجی قافلے کے ہمراہ شامی تیل سے بھرےدسیوں ٹینکرز ایک مرتبہ پھر شام سے سمگل کر لئے ہیں۔ شامی سرکاری خبررساں ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ شامی سرزمین پر قابض امریکی فورسز نے اپنے ایک فوجی قافلے کے ہمراہ شامی تیل سے بھرے 35 ٹینکرز غیر قانونی طور پر عراقی سرزمین میں داخل کر لئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چوری کئے گئے شامی تیل کے یہ ٹینکرز شمالی صوبے حسکہ کی غیرقانونی سرحدی گذرگاہ "الولید" سے عراق کے کرد نشین علاقے میں داخل کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ شامی سرکاری خبررساں ایجنسی "سانا" نے قبل ازیں بھی اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ قابض امریکی فوج نے شامی سرزمین سے تیل نکالنے کے لئے 50 کنٹینرز پر مشتمل کھدائی کا پیشرفتہ سازوسامان شامی سرزمین پر پہنچا دیا ہے جبکہ امریکی فوجیوں کی جانب سے چوری شدہ شامی تیل سے بھرے دسیوں ٹینکرز کے شامی سرزمین سے خارج کئے جانے کی خبریں بھی عا، طور پر مقامی میڈیا کی شہ سرخیوں کا حصہ بنتی رہتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 873888
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش