QR CodeQR Code

پاراچنار، شرکائے دھرنا کیلئے تحریک حسینی کا فری میڈیکل کیمپ

12 Jul 2020 00:33

کیمپ میں 200 سے زائد مریضوں کا مفت علاج و معالجے کیساتھ ساتھ انہیں مفت ادویات بھی دی گئیں۔ ماہر ڈاکٹرز کے زیرنگرانی مذکورہ کیمپ صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک جاری رہا، مریضوں میں زیادہ تعداد بچوں کی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم میں سمیر کے مقام پر بالش خیل قوم کے دھرنے میں شریک مریضوں کیلئے تحریک حسینی پاراچنار کیجانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ آج تحریک حسینی کے شعبہ صحت کیجانب سے بالش خیل اور ابراہیم زئی متاثرین کے لئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں 200 سے زائد مریضوں کا مفت علاج و معالجے کیساتھ ساتھ انہیں مفت ادویات بھی دی گئیں۔ ماہر ڈاکٹرز کے زیرنگرانی مذکورہ کیمپ صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک جاری رہا، مریضوں میں زیادہ تعداد بچوں کی تھی۔ علاقے کے متاثرہ عوام کا کہنا تھا کہ تحریک حسینی کی طرف سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ایک احسن اقدام ہے، انہوں نے تحریک حسینی پاراچنار کے سپریم لیڈر علامہ سید عابد حسین الحسینی اور دیگر اراکین کا شکریہ ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 873897

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/873897/پاراچنار-شرکائے-دھرنا-کیلئے-تحریک-حسینی-کا-فری-میڈیکل-کیمپ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org