QR CodeQR Code

پی ٹی آئی میرٹ اور شفافیت کی علمبردار جماعت ہے، محمود خان

12 Jul 2020 01:51

خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اجمل وزیر کی مبینہ آڈیو پر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، جلد عوام کے سامنے تمام حقائق لائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میرٹ اور شفافیت کی علمبردار جماعت ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت عوام کے اعتماد اور وسائل کی امین ہے۔ پی ٹی آئی میرٹ اور شفافیت کی علمبردار جماعت ہے۔ محمود خان کا کہنا تھا کہ اجمل وزیر کی مبینہ آڈیو پر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، جلد عوام کے سامنے تمام حقائق لائیں گے۔ اس سے قبل خیبر پختونخوا حکومت نے اجمل وزیر کی آڈیو ٹیپ سامنے آنے کے بعد انہیں مشیر اطلاعات کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ صوبائی حکومت نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے ذریعے مشیر اطلاعات کو عہدے سے ہٹایا گیا۔


خبر کا کوڈ: 873900

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/873900/پی-ٹی-ا-ئی-میرٹ-اور-شفافیت-کی-علمبردار-جماعت-ہے-محمود-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org