QR CodeQR Code

رجب طیب اردگان کے فیصلے سے خلافت عثمانیہ کی یاد تازہ ہوگئی، پرویز الٰہی

12 Jul 2020 02:02

پنجاب اسمبلی کے سپیکر کا کہنا تھا کہ صوفیہ مسجد دنیا بھر کے مسلمانوں کا ثقافتی ورثہ ہے، 1453 میں سلطان محمد فاتح دوئم کے دور میں قائم مسجد کو 1935 میں میوزیم بنایا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ رجب طیب اردگان کے فیصلے سے خلافت عثمانیہ کے دور کی یاد تازہ ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے ترک صدر رجب طیب اردگان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 15ویں صدی کی یادگار مسجد کی دوبارہ بحالی ترک صدر کا جراتمندانہ فیصلہ ہے۔ طیب اردگان کے فیصلے سے خلافت عثمانیہ کے دور کی یاد تازہ ہوگئی، ترک صدر کو مسجد کا درجہ بحال کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ صوفیہ مسجد دنیا بھر کے مسلمانوں کا ثقافتی ورثہ ہے، 1453 میں سلطان محمد فاتح دوئم کے دور میں قائم مسجد کو 1935 میں میوزیم بنایا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 873901

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/873901/رجب-طیب-اردگان-کے-فیصلے-سے-خلافت-عثمانیہ-کی-یاد-تازہ-ہوگئی-پرویز-ال-ہی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org