0
Sunday 12 Jul 2020 09:29

حکومتی مافیاز کو لوٹنے کا لائسنس دیدیا گیا، شہباز شریف

حکومتی مافیاز کو لوٹنے کا لائسنس دیدیا گیا، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں حکومتی مافیاز کو عوام کو لوٹنے کا لائسنس دے دیا گیا ہے، پٹرول بحران پر انکوائری کمیٹی کا 15 روز میں رپورٹ جمع نہ کرانا ’’دال کالی‘‘ ہونے کا اشارہ ہے۔ ہر شخص محسوس کر رہا ہے کہ ملک میں حکومتی عمل داری نام کی کوئی چیز موجود نہیں۔پٹرول بحران انکوائری کمیٹی کی تحقیقات معینہ مدت میں مکمل نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر ثابت ہو گیا کہ چینی کی طرح پٹرول کے مجرم پکڑنے میں بھی حکومت سنجیدہ ہے نہ اس میں جرات و اہلیت ہے۔
خبر کا کوڈ : 873913
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش